Don't Miss
graphic2

بین الاقوامی خبریں برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کون ہیں؟

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو ملک کا وزیرداخلہ مقرر کر دیا ہے۔ان کا تقرر امبر رُڈ کی جگہ عمل میں لایا گیا ہے جو گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ ایمبررڈ نے پارلیمنٹ کے سامنے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق غلط بیانی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ساجد جاوید کو اس عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ساجد جاوید یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ہیں اور وزیر خارجہ بورس جانسن بریگزٹ کے حامی ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کابینہ میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ساجد جاوید کو عہدے پر تعینات کیا۔

ساجد جاوید 2010 میں برومزگرو سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور ہائوسنگ، کمیونیٹیزاور لوکل گورنمنٹ کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ پیشے کے لحاظ سے ایک بینکار نے برطانیہ کے انتہائی عہدے تک پہنچنے کا سفر کیسے طے کیا۔گارجین نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ساجد جاوید کے والد 1960ء کی دہائی میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے۔جب وہ ہیتھرو ائرپورٹ پر اُترے اُن کی جیب میں صرف ایک ڈالر تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow