Don't Miss
graphic2

بین الاقوامی مسافروں کے لئے رقم کی نئی حد

اسٹیٹ بینک نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے پاکستانی کرنسی نوٹوں کو بیرون ملک اور اندرون ملک نقد لے جانے کی حد پر نظرثانی کی ہے۔بیرون ملک اور اندرون ملک ایک شخص دس ہزار روپے ساتھ لے جاسکے گا جبکہ بھارت جانے والے مسافر تین ہزار پاکستان روپے ساتھ لے جا سکیں گے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ نقد لے جانے کی رقم کو بڑھانے کا مقصد دیگر کے علاوہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان واپسی پر ان کے فوری اخراجات کو پورا کرنا ہے۔اس سے پہلے کسی بھی شخص کو پاکستان سے کسی بھی ملک علاوہ بھارت کے ایک دورے پر 3 ہزار پاکستانی روپے تک ساتھ لے کر جانے کی اجازت تھی جبکہ بھارت کے لیے یہ حد 500 روپے تھی۔
اسی طرح کوئی بھی شخص کسی ملک سے (علاوہ بھارت) پاکستان کے ایک دورے میں 3ہزارروپے جبکہ بھارت سے 500 روپے تک ساتھ لا سکتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow