Don't Miss
graphic2

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اوریورپ کے ترجمان مرزافیصل محمودکو بیسٹ پرفارمنس فارکمیونٹی کے ایوارڈسے نوازدیاگیا

برمنگھم(عمران بشیر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اوریورپ کے ترجمان مرزافیصل محمودکو بیسٹ پرفارمنس فارکمیونٹی کے ایوارڈسے نوازدیاگیا۔انہیں یہ ایوارڈلارڈمیئرآف برمنگھم کونسلر کارل رائس نے ایک پروقارتقریب میں دیا ۔مرزافیصل محمودکو ایوارڈملنے پر برطانیہ بھر کے سیاسی وسماجی اورمذہبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کی عہدیداران چوہدری الطاف شاہد ،غلام نبی عامر،فرحان راجہ نے مبارک بادپیش کی۔اس موقع پر نوائے آج سے گفتگوکرتے ہوئے مرزافیصل محمودنے کہاکمیونٹی کی خدمت کرنے کا درس ورثہ میں ملاہے ۔اس ایوارڈکے ملنے کے بعدجو پذیرائی مجھے کمیونٹی کی جانب سے ملی ہے اس نے میرے عزم کو مزید پختہ کردیا ہے ۔اپنی تمام ترصلاحیتیں برطانیہ ویورپ میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے استعمال کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow