Don't Miss
graphic2

لیبرپارٹی کی جانب سے 4 مئی کو ہونے والے میئر الیکشن کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

کونٹری(عمران بشیر)لیبرپارٹی کی جانب سے 4 مئی کو ہونے والے میئر الیکشن کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد، میئر الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ویسٹ میڈلینڈکی ترقی میں اہم کردارکروں گا۔شان سائمن ،تفصیلات کے مطابق کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیات کونسلر کامران خان کی جانب سے 4 مئی کو ہونے والے میئر الیکشن کی کمپین کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگرکمیونٹیز کی سرکردہ شخصیات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں شان سائمن میں کہا ان انتخابات سے اندازحکمرانی بدل رہا ہے انتہائی اہم الیکشن ہیں ۔ویسٹ میڈلینڈ کے تمام تر معاملات لندن سے واپس آپ کے منتخب میئر کوملیں گے اس نظام کو بدلنا چاہیے،ہمارے اختیارات کو استعمال کرنے کا حق ہمیں ہے ۔ویسٹ میڈلینڈ کا تمام ترفنڈویسٹ میڈلینڈکے اندرہی استعمال ہوگا اوراس کی بہترطریقے سے منصوبہ بندی ہوسکے گی۔کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان اورکشمیر کا دورہ کروں گا اس موقع پرکونسلر کامران خان،روئیس علی،سابق کونسلر مایہ علی،عبدالرشید کیانی صدرمسلم لیگ ن ،نعیم اخترکونسلرسینڈمسائیکل ،راجہ اشفاق کیانی صدر مسلم لیگ ن کشمیرکونٹری نے نوائے آج سے گفتگوکرتے ہوئے کہا لیبرپاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورلیبرکی جیت سے آسانیاں پیداہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow