Don't Miss
graphic2

پی آئی اے کے پائلٹ نے طیارے کو منی بس بنادیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے پائلٹ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نمبر  پی کے 743 میں فضائی میزبانوں کے لیے مختص نشستوں پر مسافروں کو بٹھاکر سفر کرایا،جہاز کے عملے نے اضافی مسافروں کو جمپ سیٹ پر بٹھانے سے انکار کیا لیکن جہاز کے پائلٹ کیپٹن عادل نے مسافروں کو جہاز میں بٹھانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کیے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو افسر نے کمیٹی قائم کر دی ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ خاص تعداد سے زائد مسافروں کی جمپ سیٹ پر موجودگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے کیونکہ ایمرجنسی کی صورت میں سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow