Don't Miss
graphic2

پاک سرزمین پارٹی برمنگھم کے زیراہتمام شہدائے لاہوروشہدائے سیہون شریف کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کاانعقاد

برمنگھم(نیوزڈیسک)پاک سرزمین پارٹی برمنگھم کے زیراہتمام شہدائے لاہوروشہدائے سیہون شریف کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کاانعقاد،کمیونٹی کی سرکردہ ،سماجی سیاسی وصحافتی حلقوں کی شرکت،تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی برمنگھم کی مقامی تنظیم کی جانب سے شہدائے لاہوروشہدائے سیہون شریف کے ایصال ثواب کے لیے ایک دعائیہ تقریب کاانعقادکیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزافیصل محمودصدرپی ایس پی برمنگھم ،فرحان راجہ سنیئر نائب صدربرطانیہ،غلام علی عامر جنرل سیکرٹری برطانیہ،عظمیٰ میمن نائب صدربرمنگھم نے دھماکوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کی اور ذمہ داران کو کیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کرتے ہوئے انہیں انسانیت کے قاتل قراردیا ۔غلام علی عامر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہر اجلاس کے بعد ایک دھماکہ ہوجاتا ہے ملک پرکرپشن چھائی ہے دربارپرلگے 35 کیمروں میں سے اکثرخراب تھے باقی سب کرپشن کی نظر ہوگئے۔مرزافیصل محمودصدرپی ایس پی برمنگھم نے اپنے خطاب میں جذباتی اندازمیں کہا کہ ہم کب تک یونہی لاشیں اٹھاتے رہیں گے آخرکب تک ظلم کے سائے ہم پر رہیں گے۔اپنی صفوں میں دوست نما دشمنوں کوباہر نکال کر ہمیں ایک قوم بنناہے۔تقریب کے آخر میں صاحبزادہ رفیق چشتی نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی بخشش اوربلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow