Don't Miss
graphic2

سکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں کونسل کی جانب سے بجٹ میں کمی پراحتجاجی مظاہرہ،مسلم لیگ ن کے رہنما فخراقبال چوہدری کی شرکت

ڈنڈی،سکاٹ لینڈ(رپورٹر)سٹی کونسل ڈنڈی کی جانب سے فنڈز میں کمی کے بعد بڑی تعدادمظاہرین سٹرکوں پر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق این ایچ ایس ،تعلیم میں سٹی کونسل کی جانب سے فنڈنگ کو کم کیا گیا جس پر بڑی تعدادمیں مختلف کمیونٹیوں کی جانب سے احتجاج کیاگیا ۔پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنما ومسلم لیگ ن سکاٹ لینڈکے سنیئر رہنما فخراقبال چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فنڈنگ میں کمی ڈنڈی کے رہائشیوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔آج یہاں پر ہمارادیگرکمیونٹیوں کے ساتھ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کے ہم مل جل کر اپنے حق کے لیے جدوجہد کریں گے۔پہلے سے فیملی ٹیکس کریڈٹ،چائلڈ بینیفٹس ،بے روزگاری فنڈزاورمعذوری کے فنڈزکو بہت کم کیاگیا ہے ۔اس موقع پر کمیونٹی کی دیگرشخصیات نے مسلم لیگ ن کے رہنما فخراقبال چوہدری کی خدمات کر سراہا اورانہیں ڈنڈی کی آوازقراردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow