Don't Miss
graphic2

عصر حاضر کے خوارج سوشل میڈیا کی مدد سے فتنے پھیلا رہے ہیں ۔امام مسجد الحرام

مکہ مکرمہ(شاہد نعیم)مسجدالحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خبردارکیا ہے کہ عصر حاضر کے خوارج سوشل میڈیا کی مددسے فتنے پھیلا رہے ہیں ۔یہ لوگ شیطانوں کے آلہ کار اورخارجی خفیہ اداروں کے ساختہ پرداختہ ہیں ہوشیاررہا جائے۔وہ ایمان افروزروحانی ماحول میں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔امام حرم السدیس نے توجہ دلائی کہ بعض خوارج اپنے اسلاف کے راستے پر چل رہے ہیں جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے فوراً ہی انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا رخ کرکے خوف وہراس کی آگ پورے معاشرے میں لگادیتے ہیں ۔کئی فتنے سر ابھارتے ہی ختم ہوسکتے ہیں ۔اگرشیطانوں کے آلہ کار سوشل میڈیا کا سہارالے کر معاشرے میں آگ لگانے کی حرکت سے بازرہیں۔امام حرم نے کہا کہ یہ لوگ بدی کوپھیلانے اورسوئے ہوئے فتنوں کوجگانے ،لوگوں میں عداوت برپاکرنے ،جھوٹی خبروں اورمن گھڑت افواہیں پھیلانے کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں ۔امام السدیس نے کہاکہ غلطی صرف ان لوگوں کی نہیں ذرِ کو پہاڑثابت کردیتے ہیں ۔قصوران لوگوں کا بھی جو ان کو سنتے ہیں ۔فتنہ انگیزاس وقت تک فتنہ برپا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے تاوقتیکہ مسلم معاشرے کے سادہ لوح عناصر ان کی افواہوں اوردروغ بیانیوں اورافتراپردازیوں کو آگے بڑھانے میں ان کی مددگارنہ بنیں ۔امام حرم نے کہاکہ بعض عناصر خارجی خفیہ اداروں کی تحریک پر مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔امام حرم نے کہاکہ نام نہادخلافت اورفرضی جہادکے عنوان سے فرقہ وارانہ ملیشیاؤں اوردہشتگردتنظیموں کے سہارے خارجی عناصر عالم اسلام کا شیرازہ بکھیرنے کے درپے ہیں۔امام حرم نے کہاکہ دسیوں سیٹلائٹس چینلز،ابلاغی وسائل اورسوشل میڈیا والے جھوٹی خبریں،من گھڑت بیانات پھیلا کر ذہنی دہشتگردی کررہے ہیں اورحوصلہ شکنی میں لگے ہوئے ہیں ۔السدیس نے امت مسلمہ کے علماء سے کہاکہ وہ راہ حق سے منحرف اس قسم کے گروہوں کو صراط مستقیم پر لانے اورانہیں ان کی گمراہی سے آگاہ کرنے کا اہتمام کریں ۔ہردورمیں علماء کرام نے یہ کرداراداکیا ہے ۔ہر مسلمان اپنے اپنے دائرے میں اس رواج کی بیخ کنی کا ذمہ داری ہے ۔نوجوان کوئی بھی چمکدارنعرہ سن کر اس کے سحرمبتلا نہ ہو بلکہ حقیقت حال دریافت کرنے کا اہتمام کریں۔ہر دعوے کو حقیقت سمجھنے کے لیے قرآن وسنت کوکسوٹی کے طورپر استعمال کریں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow