Don't Miss
graphic2

ترکی میں پاکستانیوں کو اغوا کر کے تاوان حاصل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری،نوائے آج نے نئی ویڈیوحاصل کرلی

جہلم(عامر کیانی)ترکی میں پاکستانیوں کو اغوا کر کے تاوان حاصل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری،گوجرنوالہ کے بعد سرائے عالمگیرکے رہائشی نوجوانوں پر ترکی میں اغوا کے بعد تشدد کی ویڈیونوائے آج کو موصول بارڈر سے اغوا کیے گئے سرائے عالمگیر کے رہائشی تین نوجوانوں کو برہنہ کر کے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔،مقامی ایجنٹ سرائے عالمگیر کے رہائشی نوجوانوں کو ترکی سے یونان لے جانے کے لیے گیا تھا،،ترکی میں مقامی ایجنٹ زاہدنے افغانی ایجنٹوں کے ہاتھوں تینوں نوجوان کو اٹلی لے جانے کے لئے فروخت کر دیا،افغانی ایجنٹوں نے تینوں نوجوانوں کی رہائی کے بدلے لواحقین سے اسی لاکھ تاوان طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے بعد اب سرائے عالمگیرکے رہائشی تین نوجوانوں کے اغوا کی ویڈیونوائے آج کو موصول ہو ئی ہے جس میں اغوا کار نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نقاب پوش اغوا کا ر لڑکو ں کو برہنہ کر کے ان کے منہ پر ٹیپ لگا کر جسم پر گرم خنجر لگا رہا ہے اور ساتھ ہی ان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اپنے گھر والوں سے اسی لاکھ روپے تاوان دیں اگرتاوان نہ دیا تو تم کو قتل کر دیں گے اس کے بعد مغویٰ کے گھر والوں کو وٹس ایپ پر ان کے بچوں پر تشدد کی ویڈیو مو صول ہو تی ہے جس میں مغویٰ اپنے گھر والوں سے التجا ء کر رہے ہیں کہ ان کا مطا لبہ مان کر انہیں اسی لاکھ روپے تاوان دیں ورنہ یہ ہمیں مار دیں گئے اس کے بعد اغوا ء کا روں کی طرف سے ان کے گھر والوں کو یہ کہا جا تا ہے کہ تاوان کی یہ رقم پشاور میں ادا کی جا ئے تینوں مغو یٰ لڑکوں کے لوا حقین نے یہ رقم پشاور میں اد ا کر دی گئی اس کے با وجود انہیں ایک ما ہ بعد رہا کیا گیا اور اب گزشتہ رات یہ لڑکے رہا ہو کر ترکی میں ہیں ان تینوں نو جوانوں کو سرا ئے عالمگیر کا ایک ایجنٹ پہلے ترکی اور پھر ترکی سے یونان لے جانے کے جھانسے میں ترکی میں اغوا ء کا روں کے ہا تھوں فرو خت کردیا ۔ان تینوں نوجوانوں میں عبدالقدوس ۔عمران ۔اورشانی جو کہ سرائے عالمگیرکے رہائشی ہیں ۔اور چوتھا مغوی منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow