Don't Miss
graphic2

برمنگھم۔ امیر قاضی حسین احمد کی برسی کے موقع پران کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام

برمنگھم(عمران بشیر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی برسی کے موقع پران کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام،تفصیلات کے مطابق سپارک بروک اسلامک سنٹرکے زیر اہتمام جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد مرحوم کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محمدغالب صدرتحریک کشمیریورپ،فہیم کیانی صدرتحریک کشمیر برطانیہ،مفتی فاروق علوی صدرپاکستان رابطہ کونسل،جاوید خان صدریوکے آئی ایم میڈلینڈ زون، امیرجماعت اسلامی میڈلینڈ راجہ اعجازشائق ودیگر سیاسی سماجی وصحافتی حلقوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے اپنے خطاب میں کہاکہ قاضی حسین احمدسچے عاشق رسول ﷺ اور امت مسلمہ میں اتحادکی علامت تھے انہوں نے امت کو متحد کرنے کے لیے زندگی کو وقف کیا ۔تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان میں جس وقت فرقہ واریت بڑھی قاضی حسین احمد اس کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوئے انہوں نے اپنی مدبرانہ قیادت سے امت کو متحدکیا اوراسے ایک ارتکازکاموقع دیااوراسے ملی یک جہتی کونسل کی شکل میں پرودیا۔آج اس وقت ہمیں قاضی حسین احمد کی مشعل راہ پر چل کر اس بکھری ہوئی امت کو دوبارہ متحد کرنا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow