Don't Miss
graphic2
4

39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ سابق جنرل راحیل شریف کو چن لیاگیا

برمنگھم(عمران بشیر)پاکستان کے لیے ایک اوراعزاز،جنرل راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کی مشترکہ افواج کا سربراہ چن لیا گیا،مقامی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ روزقبل یہ معاہدہ طے پالیا گیا ہے مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ۔اس فیصلے میں حکومت کو مکمل اعتمادہے ،تعیناتی کے لیے حکومت اورجنرل ہیڈکوارٹرزسے کلیئرنس کی ضرورت ہے جو لی گئی ۔گذشتہ سال دسمبر میں تیس سے زائد اسلامی ممالک نے مشترکہ طورپر ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی کمان آج پاک کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہاتھ میں ہے جو کہ پاکستان اوردنیا بھرمیں بسنے والے کے لیے باعث فخرہی نہیں اس بات کامظہربھی ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow