Don't Miss
graphic2
3

پاکستان تحریک انصاف برمنگھم کی متحرک رہنما متحرمہ رفعت مغل کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف برمنگھم کی متحرک رہنما و صدرخواتین ونگ ویسٹ میڈلینڈ متحرمہ رفعت مغل کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نجی دورہ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم سے گئیں پاکستان تحریک انصاف برمنگھم کی متحرک رہنما رفعت مغل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اورپاکستان تحریک انصاف برمنگھم کی کارکردگی سے متعلق گفتگوکی ۔عمران خان نے رفعت مغل کی تحریک انصاف کے لیے بے لوث خدمات پر ان کی تعریف کی اورپارٹی کا اثاثہ قراردیتے ہوئے کہارفعت مغل ہماری خواتین کے لیے ایک مثال ہیں خواتین کو سیاست میں آگے بڑھنا چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں کرداراداکرسکیں۔تحریک انصاف میں خواتین کی بڑی تعدادمیں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری پارٹی میں ان کے لیے کشادہ جگہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow