Don't Miss
graphic2
4

کاؤنٹی ڈربی شائر کے علاقے نارمینٹن میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورپر حملہ

ڈربی شائر(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق کاؤنٹی ڈربی شائر کے علاقے نارمینٹن میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورکو اس وقت تشددکا نشانہ بنایا گیا جس وقت اس نے اپنی گاڑی سے مسافرجوڑے کو اترنے کے بعد کرایہ مانگا،ٹیکسی ڈرائیورشاہد اقبال کے مطابق سات پاؤنڈ طلب کرنے پر مسافرجوڑامشتعل ہوگیا اورمجھے گاڑی سے اتارکرحملہ کردیا۔پولیس کو ٹیلی فون ملایا تو ہاتھ پرکاٹ کر فون چھین لیا۔اس دوران سٹرک پر کھڑے دیگرافراداس سارے واقعہ کی فوٹیج بناتے رہے اورمددکے لیے کوئی نہ پہنچا ۔پولیس نے ڈرائیورکی شناخت پر خاتون کو گرفتارکرلیا جو اس وقت ضمانت پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow