Don't Miss
graphic2

ملکہ برطانیہ الزبتھ وفات پاگئیں، جعلی خبرنے برطانیہ بھر میں تہلکہ مچادیا

لندن(عمران بشیر)ملکہ برطانیہ الزبتھ کی موت کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی ،جعلی ٹیوٹراکاؤنٹ سے غلط خبر جاری ہونے سے برطانیہ بھر میں تہلکہ مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بڑے نشریاتی ادارے بی بی سی کے نام سے ٹیوٹرپر بنے جعلی اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کہاگیا کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نوے سال کی عمر میں وفات پاگئیں ہیں۔یہ جعلی ٹیویٹ اس وقت جاری کیاگیا جس وقت ملکہ برطانیہ کرسمس کے حوالے سے ہونے والی چرچ تقریبات میں اپنی بیماری کی وجہ سے تیس سالوں میں پہلی بار شرکت سے قاصر تھیں۔ٹویٹرنے اس اکاؤنٹ کو جعلی معلومات پھیلانے پر کچھ دیر بعد ختم کردیا مگر سوشل میڈیا پر یہ پیغام وائرل ہوگیا جس پربکنگھم پیلس نے تردید جاری کردی ۔یادرہے کہ اس سے قبل بھی ایک صحافی کی جانب سے ایسی ہی ٹیوٹ جاری کی گئی تھی جسے بعد میں معذرت کے بعد واپس لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow