Don't Miss
graphic2

دودنوں میں گھروں کے باہرسٹارٹ کھڑی 17 گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔ویسٹ میڈلینڈپولیس

برمنگھم(عمران بشیر)دودنوں میں گھروں کے باہرسٹارٹ کھڑی 17 گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے اکثرگاڑی مالکا ن کاروں کو سٹارٹ کرکے گھروں میں چلے جاتے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چورموسمی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹارٹ گاڑیوں کو چوری کررہے ہیں ، 29 نومبرکوچھ گاڑیاں تیس منٹ میں کارمالکان کی غیر موجودگی میں چوری کرلی گئیں۔جبکہ دودسمبر کو گیارہ گاڑیاں چوری کی گئیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اکثر مالکان کارکوسٹارکرکے دوسری چابی سے دروازہ لاک کرنے پر اکتفاکرتے ہیں مگر پہلے سے سٹارٹ انجن چوروں کو گاڑی چوری کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔برف پگھلنے کے انتظارمیں گرم گھروں میں بیٹھے کارمالکان کے لیے ایسا کرنا یقیناایک مہنگاسوداثابت ہو رہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow