Don't Miss
graphic2

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے 141 یوم پیدائش کے موقع پر شاندارتقریب کا اہتمام

برمنگھم(عمران بشیر) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے 141 یوم پیدائش کے موقع پر شاندارتقریب کا اہتمام،برمنگھم بھر سے سماجی سیاسی ادبی وصحافتی حلقوں کی سرکردہ شخصیات کی بھرپورشرکت،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزپاک سرزمین پارٹی کی جانب بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے 141 واں یوم پیدائش کے موقع پر ایک شاندارتقریب کا انعقادکیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے حالات پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے عوام کودرپیش مسائل پر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سروے کے دوران اکٹھا کئے جانے والے اعدادوں شمارکی روشنی میں حکومتی اداروں کی ناکامی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے مزید کہاکہ جو پاکستان جناح نے دیا تھا آج یہ وہ پاکستان نہیں ہے بنیادی حقوق نہیں مل رہے عوام کو جوآزادی ملنی چاہیے وہ آزادی نہیں مل رہی ہمارے مسائل حل اپنے احتساب کرنے میں ہے۔تقریب میں پاک سرزمین پارٹی برمنگھم کے صدرمرزافیصل محمود،جنرل سیکرٹری محمد علی،نائب صدر حسنین شاہ،نائب صدر عظمیٰ مظہر ،سیکرٹری انفارمیشن زاہد جبار،امیر فیصل اعوان سیکرٹری اطلاعات برطانیہ ، کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست وتحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ،جنرل سیکرٹری پاکستان رابطہ کونسل حافظ محمد ادریس،بیرسٹررشید مرزا،صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی،محمد علی حیدرآبادی،مبارک کیانی،خالدحنیف ،چوہدری اللہ دتہ سمیت خواتین بچوں سمیت ایک بڑی تعدادمیں شریک تھی۔تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔(نوٹ: تقریب کی تصویری جھلکیاں نوائے آج کے فیس بک صفحہ پر ملاحظہ فرمائیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow