Don't Miss
graphic2

صحافیوں کو حراساں کرنے کےخلاف برطانیہ کے صحافی سراپا احتجاج

لندن (عرفان الحق ) برطانیہ میں مختلف سیاسی و دیگر تنظیموں کے افراد کی طرف سے صحافیوں کو حراساں کرنے کےخلاف برطانیہ کے صحافی سراپا احتجاج بن گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سے ایسے افراد کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔ جبکہ ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی مختلف صحافی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شوکت ڈار۔ وجاہت علی خان۔ راجہ فیض سلطان۔ اظہر جاوید۔ مرتضی علی شاہ۔ احمد علی سید۔ عرفان الحق۔ فاروق شاہ۔ غلام حسین اعوان۔ سید کوثر کاظمی۔ نتاشا شیخ۔ نوید سجاد چوہدری۔ انجینئر اسد علی۔ حسنین بیہار۔ احسان شاہد۔ سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ یوکے کے صحافیوں کو مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی طرف سے ملنے والی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔ اجلاس میں گذشتہ روز وزیر اعلی پبجاب شہباز شریف کی آمد کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی آپس میں چپقلش کی خبرنشر کرنے پر سینئر نائب صدر ناصر بٹ اور مسلم لیگ ن برطانیہ یوتھ ونگ کے صدر انجم چوہدری کی طرف سے صحافیوں کو حراساں کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ اور پارٹی ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پارٹی کے ایسے کارکنوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور وہ افراد صحافیوں سے باضابطہ تحریری معذرت کی جائے۔ اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی بھی پروگرام میں اگر یہ دونوں ن لیگی راہنما ناصر بٹ اور انجم چوہدری موجود ہوئے توبرطانیہ کا تمام میڈیا اس پروگرام کا مکمل بائیکاٹ کرے گا۔تحریک انصاف یارکشائر اور ہمبر کے سابق صدر آصف خان کی طرف سے بریڈ فورڈ میں سینئر صحافی کو خراساں کرنے کی شدید مذمت کی جبکہ اجلاس میں یارکشائر کے تین صحافیوں نے شکایت کی کہ آصف خان نے انہیں حراساں کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے کو تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا جائیگا اس کے علاوہ پاکستان کے نام پر ہونیوالے جعلی پاکستان ایچومنٹ ایوارڈ شو میں لوک فنکار کے خلاف ہونیوالی زیادتی کی خبر نشر کرنے پر ایوارڈ شو کے اہلکاروں کی طرف سے صحافی نوید سجاد کو ملنے والی دھمکیوں پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور ان افراد کا مکمل بائیکاٹ کیا جائےگا۔ اجلاس میں یوکے کی تمام صحافی برادری نے جعلی ایواڈ شو میں فنکاروں کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کی مذمت کی گی اور فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔
اجلاس میں چینل 44کے نمائندے انجینیر اسد علی کے ساتھ ائیرپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری اقبال سندھو کی طرف سے کی جانیوالی بدتمیزی کا بھی نوٹس لیا گیا۔اور اس کی بھرپور مذمت کی گئی۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے بھی اسد علی سے ٹیلی فونک گفتگو میں اپنی طرف سے معذرت کی اور یقین دہانی کروائی کہ اقبال سندھو انجینئر اسد علی سے باقاعدہ معذرت کرے گا۔  اجلاس میں پاکستان پریس کلب انٹرنینشل کے صدر شوکت ڈار۔ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وجائت علی خان۔ انٹرنینشل پاکستانی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ فیض سلطان۔ بیوروچیف جیو مرتضی علی شاہ۔ بیوروچیف دنیا اظہر جاوید۔ اے آر وائی کے سینئر صحافی احمد علی سید۔ سماء سے سید کوثر کاظمی۔ آج نیوز کے نمائندہ نوید سجاد۔ نیو ٹی وی کے بیوروچیف عرفان الحق۔ 92 ٹی وی کے بیوروچیف غلام حسین اعوان ڈان نیوز کے بیوروچیف فاروق شاہ نے شرکت کی اور صحافیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اجلاس میں بزریعہ ٹیلی فون مسلم لیگ ن کے صدر زبیر گل سے بھی بات کی گئی اور معاملہ اٹھایا گیا جس پر زبیر گل کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور میں ذاتی طور پر تمام صحافی برادری سے معافی مانگتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow